اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ، موصل کے مغربی علاقے میں واقع وانکی کی مکمل آزادی کے بعد جنگی محاذوں سے راہ فرار اختیار کرنے والے اپنے گروہ کے عناصر کو ہلاک کررہا ہے- اطلاعات کے مطابق اس خون آشام گروہ نے حال ہی میں اپنے ہی گروہ کے پچّیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا- اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا یہ اقدام، نہ صرف موصل کے عوام، بلکہ خود داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے افراد میں بھی خوف و ہراس پیدا ہونے کا باعث بنا ہے- اس رپورٹ کے مطابق موصل کے مغرب میں ہونے والی جھڑپوں میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے، سو سے زائد عناصر ہلاک ہوئے ہیں- ایک اور رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے اپنی قید میں موجود تریسٹھ نامہ نگاروں میں سے سات نامہ نگاروں کو منگل کے روز، صبح رہا کردیا- البتہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے اس اقدام کی، ابتک کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے- اس گروہ نے دو ماہ قبل موصل سے ترسٹھ نامہ نگاروں کو اغوا کرلیا تھا جنکا ابتک کوئي پتہ نہیں چل سکا تھا- داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے موصل میں اپنی سکورٹی کو مضبوط بنانے کی غرض سے انٹرنیٹ اور ٹیلی مواصلاتی نظام کو منقطع کردیا ہے-
.......
/169